the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
منامہ، 12 نومبر (اسپوتنک) بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے نے شاہی خاندان کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری ایک ایڈ منسٹریٹو آرڈر کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔
خیال رہے بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا تھا۔ -84 سالہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ ان کا نام دنیا کی کسی بھی حکومت کے طویل ترین سربراہ کا ریکارڈ ہے۔ بحرین



نے ان کی وفات پر ایک ہفتہ کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ، شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو فوری طور پر ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔
بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر ملک کے وزیر اعظم کی تقرری کرے۔
علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان ولی عہد شہزادہ کو صرف بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے مرحوم وزیر اعظم پر ان کے حقوق پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.