the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

گوہاٹی:اپنے بیانوں کولیکرسرخیوں میں رہنے والے آل انڈیایونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل نے کہاکہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بھارت نیائے یاترا شروع کرنے جارہے ہیں،لیکن لوگ کانگریس کو ووٹ نہیں دینگے۔بدرالدین نے کہاکہ راہل گاندھی نہروخاندان کے بیٹے ہیں۔جب وہ کہیں بھی جائینگےتولوگ وہاں اکٹھاہوجائینگےاورلوگ انہیں ہیرو کے طورپردیکھینگے۔لیکن لوگ نہ تو انہیں ووٹ دینگے اورنہ ہی کانگریس کو۔اور یہ کام نہیں کرینگے۔
بدرالدین اجمل جمعرات کوآسام کےبارپیٹاضلع کے باگھماراچار علاقے میں ایک جلسہ عام میں شرکت کرنے بعدمیڈیاسے بات کررہےتھے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی 14جنوری کومنی



پورسے بھارت جوڑو نیائے یاتراکی شروعات کرنے جارہے ہیں۔
بدرالدین اجمل نے یہ بھی کہاکہ اس سے قبل راہل گاندھی نے ملک کے 50فیصدحصہ میں یاتراکرچکے ہیں،جوکہ ایک اچھی پہل تھی،لیکن کیا انہیں امید کے مطابق اس یاترا سے کچھ نتیجہ حاصل ہوا۔ 
انہوں نے ای ڈی کی جانب سے دہلی کے چیف منسٹر ارویند کیجریوال کو نوٹس دیئے جانے کےسوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ مودی جی کےپاس دباو بنانے کیلئےکوئی نئی لائن نہیں ہے۔اور وہ کیجریوال اورجھارکھنڈ کےچیف منسٹرہیمنت سورین کوجیل میں ڈال دینگے۔
بدرالدین اجمل نے کہاکہ یہ انڈیااتحاد کیلئے خطرہ ہے۔اگرآپ لوگ خاموش نہیں بیٹھیبگےتو ہم ایک ایک کرکے سبھی کو ای ڈی کو سونپ دینگے۔وہ جتناممکن ہوسکے ڈرانے کی کوشش کرینگے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.