the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:سائبرآباد کے پولیس کمشنر اویناش مہانتی نے کہا کہ سائبرآباد کمشنریٹ میں سائبر کرائم کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے جاریہ سال کیسس میں اضافہ ہوا ہے۔ سی پی اویناش مہانتی نے سالانہ کرائم رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا سے بات کی۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال 4,850 مقدمات درج کئے گئے تھے جبکہ جاریہ سال 5,342 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال 232 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال منشیات کے 277 مقدمات میں 567 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح جاریہ سال پی ڈی ایکٹ کے دو کیس بھی درج کئے



گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 27.82 کروڑروپئے مالیت کی منشیات ضبط کی گئی ہیں۔
سی پی نے کہا کہ سائبرآباد علاقہ میں مالیاتی اور جائیداد کے جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ خواتین کے خلاف جرائم میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال 2,489 کیسس رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اس وقت2ہزار3سو56  کیسس درج کیے گئے ہیں۔ عصمت دری کے واقعات میں بھی کمی آئی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2022 میں 6,276 کیسس رپورٹ ہوئے اور اس سال 6,777 کیسس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سڑک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں قتل کے 93 مقدمات درج ہوئے جبکہ جاریہ سال 105 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 52,124 ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.