جنیوا، 19 جون (ایجنسی) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں گزشتہ سال اکتوبر میں استنبول میں سعودی عرب کے قونصلیٹ میں مارے گئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کو سوچی سمجھی اور غیر معمول قتل قرار دیتے ہوئے اس کے لئے سعودی عرب کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بدھ کو جاری اس رپورٹ میں کونسل کے رکن ایگنیس کلا مارڈ نے کہا ہے کہ ’’مسٹر خاشقجی کی موت غیر معمولی ہے جس کے لئے سعودی عرب کی حکومت ذمہ دار ہے۔
ان کے اغوا کی کوشش بھی بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی قونصلروں سے متعلق کہا گیا ہے کہ انہوںنے ویانا کانفرنس کی خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر خاشقجی جان بوجھ اور سوچی سمجھی اور غیر معمولی قتل کے شکار ہوئے جس کے لئے بین الاقوامی قانون کے تحت سعودی عرب براہ راست ذمہ دار ہے۔ رپورٹ میں مسٹر خاشقجی کے قتل میں ملوث لوگوں کی شناخت کرنے اوراس معاملے میں ان کے کردار کو طے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔