ذرائع:
حیدرآباد:سی پی آئی کے قومی سیکریٹری نارائنانے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے مقصد سے ہی ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کیاجارہاہے۔نارائنالوک سبھا انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں منعقدہ سی پی آئی راشٹرا سمیتی کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔سی پی آئی لیڈر نے کہاکہ ملک میں سیاست تیزی سے بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے انڈیا اتحاد کو مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی غلطیوں کی وجہ سے حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے تین ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے الزام لگایاکہ آنے والے
انتخابات کولیکر ایودھیا میں رام مندر کے تعلق سے جوش
دکھایاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا رام مندر کا افتتاح کرکے ووٹ حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پارلیمنٹ پر حملہ معاملے میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے جان بوجھ کر یہ ڈرامہ رچا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اڈانی کو بچانے کا کام کر رہی ہے۔نارائنانے کہا کہ انہوں نےانڈیا اتحاد کو مضبوط کرنے کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی پی آئی قائد نے بتایاکہ آندھراپردیش میں وائی ایس شرمیلا کوشامل کرکے کانگریس نےجگن کوڈرادیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ جس طرح تلنگانہ میں کے سی آرحکومت کاحال ہوا اسی طرح آندھرا پردیش میں جگن حکومت گرجائے۔