نئی دہلی،21دسمبر :- مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی )کی پٹیالہ ہاؤس واقع ایک خصوصی عدالت کے ذریعہ 2جی گھوٹالہ معاملے سبھی ملزمین کو آج بری کئے جانے پر حکومت نے کہا ہے کہ اس سے کانگریس کو ’ایمانداری کا تمغہ‘نہیں مل جاتا۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے
کہا’’عدالت فیصلہ آنے کے بعد سے ہی کانگریس لیڈر ایسا ظاہر کررہےہیں جیسے انہیں ایمانداری کا تمغہ مل گیا ہو اور عدالت نے ان کی پالیسی کو ایماندار پالیسی کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہو۔
‘‘انہوں نے مالی سال 08-2007میں کئے گئے 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ سے لےکر 2016تک کے اسپیکٹرم الاٹمنٹ کے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی کہ اس سے سرکاری خزانے کو کتنا نقصان ہوا ہے۔