رانچی/23ڈسمبر(ایجنسی) اربوں روپے کے چارہ گھپلہ سے متعلق ایک معاملے میں آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرسادیادو سمیت سولہ ملزمین کو قصور وار قرار دیا ہے ۔
جب کہ سابق وزیر اعلی جگن ناتھ سمیت چھ دیگر کو بری کردیا۔
text-align:="" start;"="">
سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ نے معاملے کی سماعت کے بعد مسٹر یادو سمیت سولہ ملزمین کو قصوروار قرار دیا جب کہ سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا ، مویشی پروری کے سابق وزیر ودیا ساگرنشاد، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اس وقت کے چےئرمین دھرو بھگت کے علاوہ اے سی چودھری، سرسوتی چندرا اور سادھنا سنگھ کو شواہد کے فقدان میں بری کردیا۔