: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
بدایوں ۔۔۔۔ سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان پر ملک سے غداری کے مقدمے کو بدایوں کی عدالت نے خارج کردیاجبکہ مدعی نے مقامی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کی بات کہی ۔ ایس پی جنرل سیکریٹری کے خلاف ملک سے غداری کے معاملے کو جوڈیشل مجسٹریٹ
امرجی سنگھ نے خارج کردیا ۔ مقدمے کے مدعی بجرنگ دل کے لیڈر اجول گپتا کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرینگے۔ واضح ہو کہ 21دسمبر 2010ء کو اعظم خان کی جانب سے کشمیر سے متعلق دیئے گئے بیان کو ملک سے غداری قراردیکر22دسمبر کو بجرنگ دل کے رہنما اجول گپتا نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس پر سی جی ایم پون پرتاپ سنگھ نے اعظم خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا حکم جاری کیا تھا۔