: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت خارجہ پالیسی کے معاملے میں جو اسٹریٹجک غلطی کر رہی ہے، اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑے گا مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ اس حکومت کی حکمت عملی کی غلطیاں بہت مہنگی ثابت ہوں گی کانگریس لیڈر نے کچھ اخبارات میں
شائع خبریں بھی پوسٹ کی ہیں جس میں ایک اخبار نے لوک سبھا میں مسٹر گاندھی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی حکمت عملی کی غلطیوں کی وجہ سے چین اور پاکستان اکٹھے ہوئے ہیں۔ ایک اور خبر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔