the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی/17اپریل(ایجنسی) لک کی کئی ریاستوں میں نقدی کی قلت کی خبریں ہیں۔ کئی چھوٹے شہروں میں اے ٹی ایم خالی ہیں اور باہر 'نو کیش' کا بورڈ لگا ہے۔ اترپردیش سے لے کر بہار، گجرات، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش کے شہری اور دیہی علاقوں میں اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے کی شکایتیں آ رہی ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ نوٹ بندی جیسے حالات ان کے علاقے میں نظر آنے لگے ہیں۔

وہیں، حکومت نے ملک کے کچھ حصوں میں نقدی کے تعلق سے آرہی دقتوں کے سلسلہ میں کہا کہ رائج کرنسی کافی تعداد میں ہے اور موجودہ پریشانی کو جلد ہی دور کر لیا جائے گا۔ملک کے کئی حصوں میں



بنکوں میں نقدی کی کمی کی خبروں کے درمیان وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج کہا کہ کرنسی کی صورتحال کا جائز ہ لیا گیا ہے اور بنکوں کے پاس کافی نقدی ہے۔ کچھ علاقوں میں اچانک آئی دقت کو جلد ہی دور کردیاجا ئے گا۔


نقدی کو لے کر دقت کیوں ہو رہی ہے اس سلسلہ میں ریزرو بینک نے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بینک میں کیش ڈپازٹ کا بہاؤ بہت کم ہو گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بینک شاخوں اور کرنسی چیسٹ میں بھی 2000 روپئے کے نوٹوں کی سپلائی مسلسل کم ہو رہی ہے۔ آر بی آئی نے نوٹ بندی کے بعد تقریبا 7 لاکھ کروڑ روپیہ کی قدر کے 2000 روپے کے نوٹ جاری کئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.