نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) وزیراعظم نریندرمودی مالی سال 2022-23 کے لئے عام بجٹ کو ملک کی معیشت کو درست سمت اور تیز رفتاری سے آگے بڑھانے والا بجٹ بتاتے ہوئے آج کہا کہ ملک زندگی میں آسانی ایز آف لونگ اورکاروبار میں آسانی یعنی ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اگلے مرحلے کے لئے تیار ہے مسٹر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کی طرف سے منعقدہ پروگرام کو ورچوئل میڈیم سے خطاب کرتےہوئے کہ پوری دنیا کے لوگ ایک مضبوط ہندوستان دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کو تیز رفتاری سے آگے لے جائیں اور مختلف شعبوں کو مضبوط
کیا جائے۔ یہ وقت نئی خواہشات کو پورا کرنے کا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ ہندوستان خود کفیل بنے اور اسی بنیاد پر جدید ہندوستان کی تعمیر کی جائے۔
انہوں نے کہا، "یہ نئے مواقع کا وقت ہے، یہ نئے عزائم کی تکمیل کا وقت ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہندوستان خود انحصار بنے اور خود انحصار ہندوستان کی بنیاد پر ایک جدید ہندوستان کی تعمیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی کا دوسرا ایڈیشن ایز آف ڈوئنگ بزنس 2.0 شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم سب نے وبا کا مل کراور مضبوطی سے مقابلہ کیا ہے۔ ہماری معیشت کے بنیادی اصول مضبوط ہیں اور سمت درست ہے اور رفتار تیز ہے۔