نئی دہلی ، 16 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر خارجہ پالیسی کو لے کر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کی کمزور پالیسی نے سرحد پر خطرہ پیدا کر دیا ہے اور مسٹر مودی اہم ایشوز پر اپوزیشن کو ساتھ نہ لیکر چلنے پر اڑے ہوئے ہیں۔
آج یہاں کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم ورکنگ کمیٹی
کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے ہمیشہ مضبوط پوزیشن رہی ہے لیکن مودی حکومت نے اسے کمزور کردیا ہے اور چین ہماری کمزوری سے دراندازی کررہا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ چین ہماری سرحد میں داخل ہوا ہے اور وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولا کہ سرحد پر کوئی دراندازی نہیں ہوئی ہے۔