جے پور،یکم فروری :- راجستھان میں دو لوک سبھا اور ایک اسمبلی ضمنی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہو گئی۔
ریاست کے الیکشن محکمہ کے مطابق الور اور اجمیر لوک سبھا
اور بھیلواڑہ ضلع میں مانڈلگڑھ اسمبلی کے ضمنی انتخابا ت کے ووٹوں کی گنتی متعلقہ ضلع ہیڈ کواٹر پرسخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع کر دی گئی ہے۔
ریاست میں ان ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی’مینڈیٹری ویریفکیشن ‘ طریق کار کے ذریعے کرائی جا رہی ہے۔