: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد ،22 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی (اسرو) کے تاریخی سب سے بھاری راکٹ جی ایس ایل وی ایم کے تری (ایل وی ایم-تری) کو چھوڑنے کے لیے الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے- اس راکٹ کے ذریعہ پہلی مرتبہ کمرشیل سٹلائیٹس چھوڑے جائیں گے جن کا وزن 5400 کلو ہوگا،
اس الٹی گنتی کا آغاز کل شب 12 بجکر 7 منٹ پر ہوا- گلوبل سیٹ کام کمپنی ون ویب کے 36 چھوٹے، براڈ بینڈ مواصلاتی سٹلائٹس کوہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گا جس کا تعاون بھارتی ایرٹیل کی جانب سے کیا جارہا ہے-