: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نمائندہ روزنامہ اعتماد عادل آباد محمد شاہد احمد توکل فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ روانہ ہو رہے ہیں۔ ادائیگی حج پر روانہ ہونے کی مسرت میں برہان الدین اویسی ایڈیٹر ان چیف روزنامہ اعتماد نے دفتر روزنامہ اعتماد دارالسلام میں گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی اور اعزاز سے نوازا اور ان
سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعاؤں کی درخواست کی۔ اس موقع پر شیخ منیر ایڈورٹائزنگ مینیجر، محمد لیاقت، عبدالقادر، محمد اویس مارکیٹنگ مینیجر، ٹاؤن رپوٹر اعتماد عادل آباد عمیم شریف و دیگر موجود تھے۔ شاہد احمد توکل نے برہان الدین اویسی اور تمام سے اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کے شاہد احمد توکل کی روانگی 12 مئی بروز اتوار صبح 11:25 کو حیدرآباد سے مدینہ شریف کے لیے ہے۔