ذرائع:
حیدرآباد:کورونا وائرس پھر سے پر پھیلاتاہوانظرآرہاہے۔ ملک میں آئے دن کیسس بڑھ رہے ہیں،اور اموات سے بھی لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ حال ہی میں تلگو ریاستوں میں بھی کورونا کیسس میں اضافہ ہواہے،جو تشویشناک ہے۔ دھیرے دھیرے پر پھیلانی والی کورونا وباء نے دو جانیں لے لی ہیں۔ حال ہی میں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کورونا کی وجہ سے دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ درحقیقت ان دونوں کو صحت کی پریشانیوں کے باعث اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور وشاکھاپٹنم کے جی ایچ میں علاج کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں جاں بحق افراد کے کورونا
مثبت ہیں۔ ڈاکٹروں نے اعلان کیا کہ وشاکھاپٹنم کے جی ایچ میں فوت ہونے والی 51 سالہ سوماکالا نامی خاتون کو کورونا کے علاوہ دیگر صحت کے مسائل بھی تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں بھی دیگر وجوہات کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ اگر ایسا ہے توجیسے جیسے کورونا کیسس کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے، تیگو ریاستوں کی حکومتیں چوکس ہوگئی ہیں۔ حکام کوبھی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈبلیو ایچ او نے واضح کیا ہے کہ جدید ترین جے این ون ویرینٹ کا بھی لوگوں کی صحت پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔ تاہم لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جبکہ مرکزی محکمہ صحت نے ریاستی حکومتوں کو ایسے وقت میں الرٹ کیا ہے جب کورونا کیسس بڑھ رہے ہیں۔مرکزی حکومت نے کووڈ کے کنٹرول کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔