the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

نئی دہلی:کورونا وباء کے بڑھتے کیسس سے ملک میں خوف کاماحول پایاجارہاہے۔ ملک میں ایک بار پھر کیسس بڑھ رہے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت نے دہلی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کووڈ ویرینٹ جے این۔ون کے کیسس کو دیکھتے ہوئے چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹاکے مطابق حکومت کوویڈ کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسپتالوں میں 6,157 بستر ہیں۔اورسات افراد کو داخل کیا گیاہے۔ اسی طرح6150 بستر ابھی بھی خالی ہیں۔
محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ



اعداد و شمار کے مطابق، قومی داراحکومت میں 20,14,448 کویڈ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، کویڈ کیسس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پس منظر میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین صحت بھیڑ والے علاقوں میں ماسک پہننے کا مشورہ دے رہےہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کرسمس، جنوری اور نئے سال کی تقریبات کے ساتھ مزید کیسس بڑھنے کا امکان ہے۔ تقریباً سات ماہ بعد غازی آباد میں کوویڈ کا پہلا کیس سامنے آیا۔ پرائیویٹ لیب میں کوویڈ کا ٹیسٹ مثبت پایاگیا۔ ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر آر کے گپتا نے کہا کہ لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے کہ وہ بھیڑ والی جگہوں پر نہ جائیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.