the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس (كووڈ -19) متاثرین کی تعداد میں 500 سے زائد کے اضافے کے ساتھ ہی یہ تعداد 6412 تک پہنچ گئی ہے اور اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 199 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کوروناوائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 547 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6412 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کوروناوائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 199 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کورونامتاثرہ 504 لوگ صحت مند ہو چکے



ہیں۔
ملک میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کوروناسے سب سے متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 97 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک اور 117 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 834 لوگ اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 720 لوگ متاثر ہیں اور 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 لوگ متاثر پائے گئے اور تین کی موت ہوئی۔
تلنگانہ میں اب تک 442 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 357 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.