the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی، 12 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسوں کی تعداد 92922 کے اضافے کے ساتھ 12 لاکھ کو عبور کرچکی ہے صحت کی مرکزی وزارت کی جانب پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں 168912 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی



دوران 904 مریضوں کی موت کے ساتھ اس مرض سے اموات کی تعداد 170179 ہوگئی ہے۔
ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 89.86 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح بڑھ کر 8.88 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.26 فیصد رہ گئی ہے۔
مہاراشٹرا کورونا کے فعال معمالوں کے لحاظ سے سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 28937 کے اضافے کے ساتھ 567097 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 34008 مریض صحت مند ہوئے ،جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2782161 پہنچ گئی، جبکہ مزید 349 مریضوں کی موت سے یہ تعداد 57987 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.