نئی دہلی،3اپریل(یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی کل تعداد بڑھکر 2301 ہوگئی ہےاور انفیکشن کی وجہ سے اب تک 56لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا خطرہ ملک کے 29ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 2301 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان میں 55غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 56لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 157افراد ٹھیک ہوچکےہیں۔
ملک میں کورونا سے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 335لوگ متاثر ہیں اور 16لوگوں کی موت ہوگئی
ہے،دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 309لوگ متاثر ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ میں 286انفیکٹیڈ ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دہلی میں 219،آندھرا پردیش میں 132اور کرناٹک میں 124لوگ انفیکٹیڈ ہیں اور تقریباً چار ،ایک اور تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
راجستھان میں 133،تلنگانہ میں 107،مدھیہ پردیش میں 99اور گجرات میں 87لوگ انفیکٹیڈ ہیں۔مدھیہ پردیش میں چھ اور گجرات میں شھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔پنجاب میں چار،تلنگانہ اور مغربی بنگال میں تین تین ،دہلی ،کیرالہ،جموں و کشمیر اور اترپردیش میں دو دو،بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔