جینیوا،14مئی (یواین آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر (ڈیزاسٹر)ڈاکٹر مائک ریان نے کورونا وائرس (کوویڈ 19)کے مستقبل میں ختم ہونے کے سلسلے میں دعووں کو خارج کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ویکسن کا پتہ لگنے کے بعد بھی اس کے انفیکشن کاخطرہ بنا رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ریان نے بدھ کو سویٹزرلینڈ میں بین الاقوامی عوامی صحت یونین کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا،’’یہ حقائق بہت اہم ہیں کہ کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور یہدوسرے انفیکشن کی
شکل میں ہمارے سماج میں سامنے آسکتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ،’’ایچ آئی وی دو نہیں ہوا ہے،لیکن ہم اس کے بارے میں زیادہ جان گئے ہیں ۔اگر کوئی یہ اندازہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ بیماری کب ختم ہوگی ،تو میں اس پر یقین نہیں کر سکتا۔‘‘
ڈاکٹر ریان نے کہا کہاگر ویکسن کا پتہ لگا لیا جائے ،تو بھی اس انفیکشن پر کنٹرول کےلئےوسیع کوششوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حال میں 100 سے بھی زیادہ ویکسن ہین،لیکن خسرہ جیسی دیگر بیماریاں ویکسن ہونے کے باوجود ختم نہیں ہوسکی ہیں۔