نئی دہلی، 13 اپریل ( یواین آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 796 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9152 ، اور اس دوران اس وبا سے 35 مزید لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 308 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1985 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 149 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد ہلاک ہوئےاور224 افراد متاثر ہوئے ہیں۔