: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) ملک کی دو بڑی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے اب تک بالترتیب 369 اور 162 متاثرین کی موت ہو گئی ہے جو ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریبا57 فیصد ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں متاثرین کی مجموعی تعداد 12138 ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 29435 تک پہنچ گئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 934 ہو گئی ہے۔وہیں اب تک 6869 لوگوں کو صحت مند ہونے کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔وزارت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اس طرح ہے: ریاست .................... متاثرین .... ٹھیک ہوئے .... ہلاک شدگان انڈمان نکوبار ...... 33 ......... 11 ........... 0 آندھرا پردیش .............. 1183 ...... 235 .......... 31 اروناچل پردیش ........ 1 ........ 1 ............... 0 آسام ..................... 36 ...... 27 ................ 1 بہار ..................... 345 ..... 57 ............. 2 چنڈی گڑھ .................. 40 ....... 17 ............. 0 چھتیس گڑھ ............... 37 ....... 32 ............. 0 دہلی .................. 3108 .... 877 .......... 54 گوا .................... 7 ............ 7 .............. 0 گجرات ............... 3548 ...... 394 ......... 162 ہریانہ ............. 296 ........ 183 ........... 3 ہماچل پردیش ..... 40 ........... 22 ............. 1 جموں و کشمیر ........ 546 ........ 164 ............ 7 جھارکھنڈ ............... 82 .......... 13 .............. 3 کرناٹک .............. 512 ........ 193 .......... 20 کیرالہ ................. 481 ........ 355 ............ 4 لداخ ................. 20 ............ 14 ........... 0 مدھیہ پردیش ......... 2168 ......... 302 .......... 110 مہاراشٹر ............. 8590 ........ 1282 ........ 369 منی پور ................ 2 ............. 2 ............. 0 میگھالیہ .............. 12 ........... 0 .............. 1 میزورم .............. 1 ............ 0 .............. 0 اڑیسہ .............. 118 ........... 37 ........... 1 پڈوچےری ............... 8 .............. 3 ............. 0 پنجاب ................ 313 .......... 71 ........... 18 راجستھان .......... 2262 ......... 669 .......... 46 تمل ناڈو ......... 1937 ......... 1101 ......... 24 تلنگانہ ............. 1004 .......... 321 ......... 26 تری پورہ .................. 2 ............. 2 .............. 0 اتراکھنڈ ............ 51 ........... 33 ............ 0 اترپردیش ......... 1955 ........ 335 .......... 31 مغربی بنگال ..... 697 .......... 109 .......... 20 مجموعی ........ 29435 ..... 6869 ........ 934