بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 12 اپریل( یواین آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (?ووڈ -19) رکنےکا نام نہیں لے رہا ہے اوراب یہ دنیا کے بیشترممالک (205 ممالک اورعلاقوں) میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 108804 تک پہنچ گئی ہے اور 1771881 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک چار لاکھ سے زیادہ
لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی شام جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک8356 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 716 لوگ اس وبا سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔