: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 1076 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس کی وجہ سے مزید 38 افراد کے ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 377 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا کے اب تک مجموعی 11439 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض شامل ہیں ۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر ہ 1306 افراد مکمل صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کئے گئے عدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے ۔ کورونا سے سب سے شدید متاثر
مہاراشٹر میں اب تک 2687 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 178 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے اور 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 51 نئے کیسز درج کئے جانے کی وجہ سے اب تک مجموعی 1561 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران دو مزید افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے ۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ 1204 افراد متاثر ہیں اور ریاست میں اب تک 12 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے ۔ گجرات میں ایک دن میں 111 افراد متاثر ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 650 ہو گئی اور دو مزید افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے ۔