the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 18 مئی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے ایک دن میں ریکارڈ پانچ ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد آہستہ آہستہ بڑھتے ہوئے 96 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر گئی ہے اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بھی اب تین ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5242 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسی مدت میں 157 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 96،169 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری



سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور ایسے لوگوں کی تعداد 36 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ اب تک 36،824 افراد اس انفیکشن سے مکمل طور شفایاب ہوئے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور اس کی وجہ سے ریاست کی حالت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2347 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 33،053 ہو گئی ہے اور کل 1198 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 7688 لوگ اس وبا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 11379 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 659 اموات ہوئی ہے جبکہ 4499 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.