نئی دہلی،2 مئی (یواین آئی) ملک بھر میں کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ وبا سے متاثرین کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے 2293 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 71 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 1218 ہو گئی ہے۔
ملک کی الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کوروناوائرس کے اب تک کل 37336 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 111 غیر
ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 1062 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 9951 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہو چکا ہے۔