the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،6جون (یواین آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے سب سے زیادہ 9887 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.36 لاکھ ہوگئی ۔ دنیا کے سب سے زیادہ متاثرممالک کی فہرست میں ہندوستان چھٹےمقام پر ہے۔
اس عرصہ میں کورونا وائرس سے 294 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 6642 ہوگئی ہے۔ متاثرین کے معاملے میں ہندوستان اٹلی کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ اٹلی میں 234531 افراد اس وبا سے متاثر ہیں جبکہ وہاں 33،774 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے



ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9887 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 236657 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران مزید 294 افراد کی ہلاکتوں کےساتھ مجموعی تعداد 6642 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 115942 فعال کیسز ہیں جبکہ 114073 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک 1،897،239 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،09،042 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد برازیل (6.45 لاکھ) ، روس (4.50 لاکھ) ، برطانیہ (2.83 لاکھ) اور اسپین (2.41 لاکھ) اور ہندوستان (2.36 لاکھ) ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.