نئی دہلی، 25اپریل (یو این آئی) ملک میں پانچ ہزار سے بھی زیادہ لوگ کورونا وبا کی زد میں آنے کے بعد ٹھیک ہوئے ہیں اور اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کے صحت مند ہونے کی شرح بڑھ کر 20.66ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے متاثر ہوکر مرنے والوں کی شرح 3.1فیصد ہے۔
صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں آج یہاں کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات کے
جائزہ کے لئے وزرا کے گروپ کی تیرہویں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وبا کی زد میں آئے 5062لوگوں کا کامیابی کے ساتھ علاج کیا گیا ہے اور ان مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 20.66فیصد پر پہنچ گئی ہے جو کئی ممالک کے مقابلہ میں بہت بہتر ہے۔۔
ملک میں گزشتہ ایک مہینہ سے نافذ مکمل لاک ڈاون کو اس کی ایک اہم وجہ مانا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ وبا کی وجہ سے موت کی شرح 3.1فیصد ہے۔