نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ دو لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و
شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200739نئے کیس درج ہوئے۔
اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 564 ہوگئی ہے۔
اس دوران 93528مریض صحت مند ہوچکے ہیں ، جن کے ساتھ اب تک 12429564 مریض کوروناسے نجات پاچکے ہیں۔