the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 13 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے متاثرین کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کے سب سے زیادہ 11458 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرکے 3.09 لاکھ پر پہنچ گئی ہے۔
صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزیرت کی جانب سے سنیچر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں ے دوران 11458 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 308993 ہوگئی۔ اس دوران 386 لوگوں کی موت سے مہلوکین کی تعداد 8884 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 145779 سرگرم معاملے ہیں جبکہ اس وبا سے صحت



مند ہونے والوں کی تعداد سرگرم معاملوں کے مقابلے 8551 زیادہ یعنی 154330 ہے۔ ہندوستان انفیکشن کے معاملے میں دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔
مہاراشٹر اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3493 نئے معاملے ریکارڈ کئے گئے ہیں اور 127 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 101141 اور اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3717 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں 1718 لوگ بیماری سے صحت مند ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 47796 ہوگئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.