نئی دہلی ، 21 اپریل (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاری جاری ہے ، اور اس کی خوفناکی کی گواہی گزشتہ ایک ہفتہ کے اعداد ہیں جس میں وائرس کے لگاتار دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسزسامنے آئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، یہ تعداد تقریبا تین لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں اور اسی عرصے میں دو ہزار سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں دریں اثنا ، ملک میں اب تک 13،01،19،310 افراد کو کورونا ویکیسین کے ٹیکے دیئے جاچکے
ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2،95،041 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 56 لاکھ 16 ہزار 130 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 21،57،538 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ، 1،67،457 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 1،32،76،039 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے میں 2023 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،82،553 ہوگئی ہے۔