نئی دہلی ، 26 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا کے مسلسل بڑھ رہے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف ملک کی جائیداد فروخت کرنے میں مصروف ہے اور اسے لوگوں کو کورونا سے بچانے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت سب کچھ فروخت کر
رہی ہے اور اس کی توجہ پیسہ کمانے پر ہے ، اس لئے لوگوں کو خود اس وبا سے بچاؤ سے کے لئے فکر کرنی ہو گی ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں ۔ وباء کی اگلی لہر کے خطرے سے بچنے کے لیے ویکسینیشن پروگرام کو رفتار دینا ضروری ہے۔ برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں کیونکہ حکومت ہند سرکاری املاک بیچنے میں مصروف ہے‘‘۔