بنگلورو ، 27 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور انہوں نے کورونا وائرس وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے دی گئی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مسٹر مودی کا فون ان کو مسٹر دیوی گوڈا کی جانب سے کورونا وبا کے بارے میں لکھے
گئے خط کے جواب میں آیا۔
مسٹر دیوی گوڑا نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے فون کیا اور مجھ سے چند منٹ تک بات چیت کی۔ انہوں نے میرا خط پڑھ کر مجھے یقین دلایا کہ وہ میری تجاویز پر غور کریں گے۔ میں ان کی تشویش اور فوری جواب کے لئے ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ "