the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی،23اپریل(یو این آئی)ملک میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے مریضوں کی شفا یابی میں اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ روز388مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 4257ہوچکی ہے،ساتھ ہی صحت یابی کی شرح بڑھ کر19.89فیصد ہوگئی۔
اس سے قبل ملک میں چار اضلاع ایسے تھے جس میں 28روز سے کورونا کا ایک بھی مریض سامنے نہیں آیا تھا لیکن اس میں اب آٹھ اضلاع مزیدجڑ گئے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 12ہوگئی ہے جس میں کرناٹک کا چتردرگ،چھتیس گڑھ کا بلاس پور،منی پور کا مغربی امفال،میزورم کا اینجل مغربی،تلنگانہ کابھدرادی کوتھاگوڈم،اتر پردیش کا پیلی بھیت،پنجاب کا اے سی ایس نگراور گوا کا جنوبی گوا ہے۔ملک میں 78اضلاع ایسے ہیں جہاں گذشتہ 14روز سے کورونا کا ایک بھی معاملہ نہیں آیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد اس وقت 21393ہے اور بدھ کو 1409نئے کیسز سامنے آئے تھے۔اس کے علاوہ مزید41 افراد



کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 681ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس’کووڈ-19‘کی وبا سے لڑنے کے لئے فرشتہ بنے طبی عملے پر حملوں کے لئے سخت سزا کے التزام والا قانون پورے ملک میں نافذ ہوگیا ہے۔
حکومت نے اس آرڈیننس کے ذریعہ وبائی ایکٹ 1897میں ترمیم کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی بدھ کو صبح میٹنگ ہوئی جس میں اسے منظوری دی گئی تھی۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے دیر شب وبائی(ترمیمی)آرڈیننس،2020پر دستخط کئے۔
اس آرڈیننس میں التزام ہے کہ طبی عملے پر حملہ کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا اور پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ساتھ ہی کسی طبی عملے کی گاڑی یا کلینک وغیرہ کو نقصان پہنچانے والے کو بازار قیمت کی دوگنی رقم ہرجانے کے طور پر دینی پوگی۔اس میں 30روز کے اندر جانچ اور ایک سال کے اندر سماعت پوری کرنے کا التزام ہے۔ڈاکٹر،نرس،پیرا میڈیکل ملازمین سمیت سبھی طبی عملے کو یہ قانون تحفط فراہم کرائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.