the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 06 اپریل (یواین آئی ) ملک کے مختلف ریاستوں میں اتوار سے پیر تک کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کے 693 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4067 ہو گئی اور اس خطرناک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
کل سے آج تک متاثرین کے جو 693 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں 445 تبلیغی جماعت سے جڑے اور ان کے رابطے میں آئے لوگوں سے وابستہ ہیں۔
اتوار سے پیر تک کورونا وائرس کے پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 ہو گئی ہے جن میں کل 30 اموات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 291



لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو گئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگر صنفی بنیاد پرانفیکشن کی فیصد کی بات کریں تو 76 فیصد معاملے مردوں میں اور 24 فیصد معاملے خواتین میں پائے گئے ہیں۔ عمر کے مطابق 47 فیصد انفیکشن کے معاملے 45 سال سے کم عمر، 34 فیصد 40 سے 60 سال اور 19 فیصد معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پائے گئے ہیں۔ ڈیٹا کے مطابق اس مہلک کورونا وائرس نے 109 لوگوں کی اموت میں 73 فیصد مردوں اور 27 فیصد خواتین کو اپنا شکار بنایا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.