بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 10 اپریل (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے پھیلاؤ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک (205 ممالک اور علاقوں) میں پھیل چکے اس انفیکشن کی وجہ اب تک 95080 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 1592036 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 3.53 لاکھ لوگ اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی شام جاری شدہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 31 مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 5865 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں، جبکہ 169 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 478 لوگ اس انفیکشن سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس
سے سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ 18279 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 143626 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں۔ اس انفیکشن سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ لوگوں کی اموات اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81907 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور وہاں 3336 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
دنیا کے سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں پر اب تک 465329 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں سے 16 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 16513 تک پہنچ گئی ہے۔