بیجنگ/جنیوا/نئی دہلی، 03 اپریل(یو این آئی)پوری دنیا کے زیادہ تر (اب تک 185)ممالک میں پھیل چکے کروناوائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہےاور اس خطرناک وائرس سے پوری دنیا میں اب تک 58901 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور تقریبا 1099389 لوگ اس سے متاثر ہیں اوراب تک 226669 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں کرونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جارہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک کے
مختلف ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 2902 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ 68 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں اب تک 184 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔
اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82526 لوگوں کی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے اور 3330 لوگوں کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے 60 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔