: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کٹرہ (ریاسی)/18اپریل(ایجنسی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے ضلع کٹھوعہ میں جنوری کے اوائل میں پیش آئے آٹھ سالہ کمسن بچی کے وحشیانہ عصمت دری اور قتل واقعہ پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 146ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں145۔ انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ جیسے واقعات کا پیش آنا شرمناک بات ہے۔ صدر جمہوریہ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے چھٹے جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 146بچوں کا محفوظ ہونا سماج کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ہر بچے کو تحفظ دینا اور اس کی حفاظت یقینی بنانا، کسی بھی
سماج کی پہلی ذمہ داری ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی نہ کسی کونے میں، کہیں نہ کہیں، ہمارے بچے آج گھناونی حرکتوں کے شکار ہورہے ہیں۔ حال ہی میں اس ریاست میں ایک معصوم بچی ایسی بربریت کا شکار ہوئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے145۔ انہوں نے کہا 146 ملک کو آزاد ہوئے 70 برس ہوگئے ہیں۔ لیکن آج بھی اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا شرمناک بات ہے۔ ہم سبھی کو سوچنا ہوگا کہ ہم کہاں جا رہے ہیں؟ ہم کیسا سماج بنا رہے ہیں؟ ہم اپنی آنے والی نسل کو کیا دے رہے ہیں؟ کیا ہم ایک ایسے سماج کی تعمیر کررہے ہیں جس میں ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو انصاف اور تحفظ کا احساس ملے؟145۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنا ملک کے ذی حس شہریوں کا اخلاقی فرض ہے۔