the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ذرائع:

حیدرآباد: جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی و بانی صدر نشین سالا رملت ؒایجوکیشنل ٹرسٹ نے کہا کہ جس پرانا شہر کو لوگ جہالت کا مرکز سمجھتے تھے اس کو وہ ایک تعلیمی مرکز میں تبدیل کررہے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت سالار ملت ؒایجوکیشنل ٹرسٹ کا قیام انہوں نے 20برس قبل کیا تھا۔ وعدہ تو ایک اسکول کی تعمیر کاتھا لیکن اللہ نے ان سے اتنا کام لے لیا کہ انہوں نے خود بھی اس کا اندازہ نہیں لگایاتھا۔ آج سالار ملت ؒایجوکیشنل ٹرسٹ کے اسکولس، جونیر کالجس اور کوچنگ ووکیشنل کے مراکز میں 25ہزار سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ اسکولس میں 15ہزار نونہالوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے۔ ایس ایس سی، انٹر میڈیٹ، ایمسیٹ، انجینئرنگ کے 4400طلبہ کو مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ قائد مجلس نے آج یہاں اویسی اسکول آف ایکسلنس نرخی پھول باغ (سبیتا فرزانہ ایجوکیشنل کیمپس) میں 280لڑکیوں اور خواتین میں ووکیشنل کورسس کے سرٹیفیکٹس، سلائی مشینوں اور بیوٹیشن کے کٹس کی تقسیم کے بعد خطاب کررہے تھے۔ ٹیلرنگ، فیشن ڈیزائننگ، بیوٹیشن،مہندی ڈیزائننگ کے 2،2بیاچس میں لڑکیوں اور خواتین نے کورسس کی تکیمل کی۔ قائد مجلس نے بتایا کہ وہ خلوص نیت کے ساتھ کام کررہے ہیں لیکن لوگ حتیٰ کہ ہماری صفوں میں موجود بعض شرپسند عناصر بھی خامیاں اورعیب تلاش کرتے ہیں جس کی انہیں پرواہ نہیں ہے۔ وہ اللہ کی رضاکے لئے کام کررہے ہیں۔ ان کی نیت میں اخلاص ہے۔ نیک نیتی کے ساتھ انہوں نے کام کیا اس لئے اللہ نے اس کام میں اتنی وسعت دی کہ اس سے ہزاروں افراد استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ نیت میں



اخلاص ہوتا ہے تو اللہ غیب سے ایسے انتظامات کرتا ہے کہ عمارتوں پہ عمارتیں تعمیر ہوجاتی ہیں۔ جناب اکبر الدین اویسی نے بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال سے مزید 2جونیر کالج اور ڈگری کالجس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ 15دن کے بعد تالاب میر جملہ میں سالار ملت ؒکے جی  پی جی کیمپس کی عمارت کا افتتاح عمل میں لایا جائے گا۔ یہ سالار ملت ؒایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے تعمیر کردہ دوسرا ماڈل کے جی تا پی جی کیمپس ہے۔ جناب اکبرالدین اویسی نے بتایا کہ آخری سانس تک وہ تعلیمی خدمات کے اس مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جو نتائج وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کی زندگی میں شاید نہ ملے اور وہ زمین کی غذا بن جائیں گے تو بی عمارتیں قائم ودائم رہیں گی اور علم وہنر کا کام جاری رہے گا۔ اس سے آنے والی نسلیں مستفید ہوتی رہیں گی۔ وہ یہی چاہتے ہیں کہ ہماری قوم کے لوگ علم کے ہتھیار کے ذریعہ با اختیار ہوں۔ خواتین بھی خود مکتفی بنیں۔ ہمارے نوجوان اور خواتین کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی دنیاوی منفعت کے لئے یہ کام نہیں کررہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی نیت سے اچھی طرح واقف ہے۔ وہ کسی سے اس کااجر نہیں چاہتے لیکن انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ضرور آخرت میں اس کام کا اجر دے گا۔ قائد مجلس نے بتایا کہ ہم کام کررہے ہیں، ہمارے اوپر وہ لوگ انگلیاں اٹھارہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں ملت کے لئے کوئی معمولی سا بھی کام نہیں کیا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم جو بھی کام کررہے ہیں وہ مکمل یا غلطیوں سے بالکل پاک ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ ہماری نیت صاف ہے اور ہم نیک جذبہ کے تحت کام کررہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.