نئی دہلی، 18 جولائی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیق اور اختراع کے ذریعہ مسلح افواج اور ملک کو مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں پیر کو یہاں بحریہ کے پہلے سواولمبن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ آگے آئیں اور حکومت کے ویژن کے مطابق ملک کو دفاعی شعبے میں خود انحصار بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے 'اسپرنٹ چیلنج' کا آغاز کیا جس کا مقصد بحریہ میں دیسی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔
rgb(247, 247, 247);">وزیر دفاع نے نوجوانوں سے کہا، 'میں اپنے نوجوان دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اپنی پوری طاقت کے ساتھ آگے آئیں اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ویژن کے مطابق تحقیق اور اختراع کے ذریعے ہماری مسلح افواج اور قوم کو مضبوط، خوشحال اور خود انحصار بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
جدت اور ملک کاری کو دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے دو اہم ستون قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’یہ ہماری مسلح افواج، صنعت، تحقیق اور ترقی کے اداروں اور اکیڈمی وغیرہ کے درمیان تعاون کے دو ستون ہیں، جو ہندوستان کی خوشحالی اور ہم آہنگی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔