: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دبئی،10اگسٹ (ایجنسی) امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوارٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے بیانات میں تضاد کی اہمیت کو کم کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا یکساں آواز میں گفتگو کر رہا ہے۔
بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں ہیدر کا کہنا تھا کہ "وہائٹ ہاؤس ہو یا وزارت خارجہ اور یا پھر وزارت دفاع.. ہم سب ایک آواز ہیں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ "درحقیقت پوری دنیا اس وقت ایک آواز ہو کر بات کر رہی ہے اور اس کا مظاہرہ ہم نے ایک ہفتہ قبل سلامتی کونسل میں پیونگ یانگ کے خلاف مزید پابندیوں سے متعلق قرار داد کی منظوری کی شکل میں دیکھ لیا"۔
ترجمان کا یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہ نما کِم جونگ اُن کو جاری انتباہ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ کِم جونگ کو اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے "آگ اور غضب" کا سامنا ہو گا۔