سری نگر، یکم نومبر:- وادی کشمیر میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری خشک موسم کے باعث دریائے جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دریائے جہلم
اور شمالی کشمیر میں واقع مشہور جھیل ولر میں پانی کی سطح گزشتہ دو دہائیوں میں اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
خشک موسم کے باعث وادی میں زعفران کی فصل میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے