the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع

حیدرآباد:قونصل جنرل آف فرانس، قونصلیٹ جنرل بنگلورو تھیری برتھلوٹ نے چہارشنبہ کو سکریٹریٹ میں تلنگانہ کے ریاستی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی وصنعت ڈی سریدھر بابو سے خیرسگالی ملاقات کی۔ اس موقع پرریاستی  وزیر نے فرانس کے قونصل جنرل برتھلوٹ کو ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع، مناسب ماحول اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے ریاست میں جلد ہی منعقد ہونے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گلوبل چوٹی کانفرنس کی خصوصیات واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیکٹر کو کلسٹر وار ترقی دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سریدھربابو نے واضح کیا کہ حیدرآباد میں آئی ایس بی،آئی آئی ٹیزاورآئی آئی ایس جیسے باوقار تعلیمی ادارے ہیں، 165 انجینئرنگ کالجس ہیں، اور تلنگانہ ایسی ریاست بننے جا رہی ہے جو دنیا کی بہترین افرادی طاقت فراہم کرتی ہے۔
قونصل جنرل بنگلور تھیری برتھیلوٹ نےریاستی وزیر کو بتایا کہ فرانس کے قونصلیٹ کا حیدرآباد دفتر جو حیدرآباد کے ٹی ہب میں قائم کیا جائے گا جلد ہی کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ہندوستان کے سفیر اس



پروگرام میں آئیں گے اور وزیر سریدھر بابو کو مدعو کریں گے۔ اس پروگرام میں چیف سکریٹری آئی ٹی اینڈ انڈسٹریز جیش رنجن بھی موجود تھے۔
فرانس کی ایک مشہور کمپنی ٹیلی پرفارمنس کے نمائندوں نے چہارشنبہ کو سیکرٹریٹ میں آئی ٹی اور صنعت کے وزیر ڈی سریدھر بابو سے ملاقات کی۔ کمپنی کو اس ماہ کی 5 سے 8 تاریخ تک ITC کوہ نور میں منعقد ہونے والے ایمینس ایونٹ میں بطور مہمان مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر کو بتایا کہ ملک بھر میں ان کی تنظیم میں 90 ہزار ملازمین ہیں اور دنیا کے 95 ممالک میں 5 لاکھ سے زائد ملازمین 300 سے زائد زبانوں میں کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کی چیف آپریٹنگ آفیسر ممتا لامبا نے وزیر کو وضاحت کی کہ وہ جلد ہی حیدرآباد کے ساتھ دوسرے درجے کے شہر کئی ضلع ہیڈکوآرٹرس میں اپنی کمپنی قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ریاستی وزیر سریدھر بابو نے واضح کیا ہے کہ حکومت ٹیلی پرفارمنس کمپنی کی سرمایہ کاری اور سرگرمیوں کے لئے تمام مدد فراہم کرے گی۔ آئی ٹی اور صنعت کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن نے کمپنی کے نمائندوں شیوا اولا پلی، پھنیندر نالابیلی اور سواتی کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.