the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
متھرا۔ اجودھیا کے رام جنم بھومی تنازعہ کے اہم فریق اکھل ’بھارتیہ پنچ راما نندی نرمان انی اکھاڑہ‘ کے مہنت دھرم داس مہاراج نے کہا کہ مریادا پروشوتم رام مندر کی جلد تعمیر شروع ہو جائے گی۔ گووردھن میں شنکرآچاریہ ادھوكشجانند تیرتھ کے ساتھ منعقد دو روزہ سنت سمیلن میں شرکت کرنے آئے مہنت دھرم داس نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لیے ہی وہ گری راج جی کی پریکرما کرنے آئے ہیں۔ انهوں نے کہا کہ یہاں منعقد سنت سمیلن کا مقصد مثبت ہے۔ سنتوں کا خیال ہے کہ وہ مندر کی تعمیر جلد شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنت جلد ہی وزیر اعظم سے ملاقات کرکے یہاں لئے گئے فیصلے سے انہیں آگاہ کرائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رام جنم بھومی کا فیصلہ ان کے حق میں ہی آئے گا۔

اس طرح کے اعتماد ظاہر کرنے کی وجہ پوچھنے پر مہنت دھرم داس مہاراج نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ آستھا (عقائد)کی بنیاد پر غور نہیں کریں گے اور صرف ثبوت کی بنیاد پر اراضی پر فیصلہ دیں گے۔ اسلئے وہ پر اعتماد ہیں کہ فیصلہ رام جنم بھومی کے حق میں ہی ہوگا۔ اجودھیا کی جس زمین کو متنازعہ بنا دیا گیا ہے ،حقیقت یہ ہے کہ دستاویز میں اس کی ملکیت رام للا کے نام ہے



اور ان کے پاس اس کے کاغذات موجود ہیں۔

شنکرآچاریہ ادھوكشجانند تیرتھ نے کہا کہ گووردھن میں سنتوں کا اجتماع رام مندر کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ وہ مسلمانوں کے بڑے نمائندوں سے بھی بات کر چکے ہیں اور انہیں اس بات کے لئے تقریبا قائل کرلیا ہے کہ اجودھیا میں اراضی تنازعہ کا تصفیہ رام جنم بھومی کے حق میں آنے کے بعد وہ مندر کی تعمیر میں تعاون اس توقع کے ساتھ کریں گے کہ سنت مسجد تعمیر کے لئے راستہ صاف کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم نمائندوں سے ہونے والی بات کا اخباروں کے توسط سے انکشاف اس لیے نہیں کیا کہ وہ روادارانہ گفت و شنید برقرار رکھنے میں یقین رکھتے ہیں۔

’اکھل بھارتیہ چتو سمپردایہ ‘ کے ترجمان دھنا پیٹھا دھیشور منیندر داس نے کہا کہ مندر کی تعمیر کیلئے صحت مند ماحول بنانے کے لئے ہر مذہبی مقام پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر مانٹ گئوشالہ کے ناگا بابا، پرم ہنس راجارام داس دگمبر، لال بهادر شاستری یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رمیش کمار پانڈے، پرو فیسر رام سلاهي، پرو فیسر شیو شنکر، سکھ د یو داس ، هنومان داس وغیرہ موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.