5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد 23 فبروری:- مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے میڑچل ضلع کے کیسرا منڈل میں رام پلی کے مقام پر 6,264 مکانات ڈبل بیڈروم اسکیم کے تحت تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ یہ مکانات 41 ایکڑ اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں جہاں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان میں اسکولس ‘ بس اسٹانڈس ‘ دواخانے ‘ شاپنگ کامپلکس کے علاوہ پارکنگ کی بھی وافر جگہ دستیاب رہے گی ۔ یہ مکانات جملہ 52 بلاکس میں تعمیر کئے جائیں گے اور عمارتیں 10 منزلہ ہونگی ۔ اس سلسلہ میں تعمیراتی کاموں کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری ہاوزنگ چترا رامچندرن نے مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ کیسرا منڈل میں جاری ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیری کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ اسپیشل چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیراتی کاموں میں ترجیحی بنیادوں پر تیزی پیدا کریں اور ان کاموں کو مقررہ وقت میں پورا کیا جائے ۔ مجلس بلدیہ کی جانب سے 15,660 ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا ایک بڑا پراجیکٹ رامچندرا
پورم کولورو میں شروع کیا ہے اور اسی طرز پر دوسرا بڑا پراجیکٹ 6,264 مکانات کی تعمیر کیلئے کیسرا منڈل میں شروع کیا ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری ہاوزنگ نے معائنہ کرتے ہوئے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور جاریہ کاموں پر عہدیداروں کی ستائش کی ۔ انہوں نے 30 میٹر کی روڈ فراہم کرنے اور استفادہ کنندگان کو ماڈل کالونی کی بنیاد پر تمام عصری سہولیات فراہم کرنے پر ان کی ستائش بھی کی ۔ اس پراجیکٹ کے انجینئرس نے چترا رامچندرن کو مختلف کاموں سے واقف کروایا اور تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیرات کیلئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اڈیشنل کمشنر بھارتی ہولیکیری ‘ چیف انجینئر ستیہ مورتی ‘ ایس ای ہاوزنگ رویندر ‘ ای ای ہاوزنگ وینکٹ داس ریڈی اور دوسرے سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔