: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں بھارت اور انڈیا کے درمیان تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس سازش کے پیچھے کون لوگ ہیں اور ان کی پہچان ہوچکی ہے اس لئے انہیں ملک کے عوام منہ توڑ جواب دیں
گے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت اور انڈیا کے خلاف لڑنے والی ان طاقتوں نے 'بھارت جوڑو یاترا' کو کامیاب بنانے کی بہت کوشش کی تھی اور کئی سازشیں کی گئیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔