حیدرآباد ، یکم جون (پی ٹی آئی - بھاشا) روسی ساختہ کوویڈ 19 ویکسین اسپوتنک وی کی 30 لاکھ خوراک کی ایک کھیپ منگل کے روز یہاں حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی۔
جی ایم آر حیدرآباد ایئر کارگو (جی ایچ اے سی) کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ، روس سے خصوصی چارٹر طیارہ آر یو 9450 کے ذریعہ
منگل کی صبح تین بجکر 43 منٹ پر اسپوتنک وی ویکسین ٹیکے کی 3 لاکھ خوراک یہاں پہنچی-
جی ایچ ایم سی کی طرف سے حالانکہ اس سے پہلے بھی ٹیکے کی بڑی کھیپ کی درآمد کا انتظام کیا جاچکا ہے، لیکن 56.6 ٹن وزنی ، ٹیکے کی یہ کھیپ ہندوستان میں درآمد ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ ہے- ٹیکے کی کھیپ کو طیارے سے اتارنے کا پورا عمل 90 منٹ سے کم وقت تک چلا-