شیلانگ۔ نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے صدر کونراڈ سنگما نے آج میگھالیہ کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ میگھالیہ کے گورنر گنگا پرساد نے انہیں عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس کے علاوہ گورنر نے نئی حکومت کے دیگر وزراء کو بھی حلف دلایا۔ نئی حکومت میں این پی پی کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، متحدہ ڈیموکریٹک پارٹی (یو ڈی پی)، ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( ایچ ایس پی ڈی سی ) اور پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ (پی ڈی ایف) کے وزیر بھی شامل ہیں۔
style="text-align: right;">
مسٹر کونراڈ سنگما لوک سبھا کے سابق صدر پی اے سنگما کے صاحبزادے ہیں۔ سال 2016 میں پی اے سنگما کے انتقال کے بعد مسٹر کونراڈ تورا پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ اب انہیں چھ ماہ کے اندر ریاستی اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔
بی جے پی صدر امت شاہ اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ یو ڈی پی کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی ڈونكوپور رائے کو اسمبلی کا نیا اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔