نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مقامی طور پر بنائے گئے 5جی ٹیسٹ بیڈ کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی میں کنیکٹیویٹی ملک کی ترقی کا تعین کرے گی اوراس دہائی کے آخر تک ملک میں 6G خدمات بھی شروع ہو جائیں گی ٹاسک فورس نے اس کے لیے کام شروع بھی کر دیا ہے آج یہاں ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی کی سلور جوبلی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ یہ ایک خوش کن اتفاق ہے کہ آج اس تنظیم نے 25 سال مکمل کر لیے ہیں، پھر ملک اگلے 25 سالوں کے لیے روڈ میپ پر کام کرے گا۔ تھوڑی دیر پہلے مجھے ملک کو اپنا مقامی طور پر تیار کردہ 5جی ٹیسٹ
بیڈ قوم کے لیے وقف کرنے کا موقع ملا ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر میں اہم اور جدید ٹیکنالوجی کی خود انحصاری کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ میں اس پروجیکٹ آئی آئی ٹی سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ملک کے نوجوانوں، محققین اور کمپنیوں کو 5جی ٹیکنالوجی بنانے کے لیے اس ٹیسٹنگ سہولت کو استعمال کرنے کی دعوت دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ہمارے اسٹارٹ اپس کے لیے اپنی مصنوعات کو جانچنے کا بہترین موقع ہے۔ 5جی آئی کے طورپر جو ملک کا اپنا 5G اسٹینڈرڈبنایا گیا ہے، یہ ملک کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ یہ ملک کے دیہاتوں میں5 جیٹیکنالوجی پہنچانے اور اس کام میں بڑا کردار ادا کرے گا۔